صحرائی سفاری: سعودی عرب میں 2 ارب ریال کی سرمایہ کاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں گذشتہ پانچ سال کے دوران سفاری سیاحت میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس شعبے میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم دو ارب ریال سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔

سفاری سفروں کو منظم کرنے والی ایک کمپنی آل سنیدی کے چئیرمین عبدالرحمان آل سنیدی نے بتایا ہے کہ اس شعبے کی شرح نمو میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے اور غیرملکیوں کے علاوہ سعودی شہری بھی سفاری سیاحت میں نمایاں دلچسپی رہے ہیں۔وہ ہر سال مجموعی طور پر اسّی کروڑ ریال اپنے اس شوق کی نذر کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سعودی عرب اور دوسرے خلیجی ممالک میں سفاری سفروں کے لیے مصروف وقت نومبرسے اپریل تک ہوتا ہے اور اس دوران سعودی اور غیرملکی بڑی تعداد میں صحرائی علاقے میں اپنی گاڑیاں اور جیپیں چلانے یا جیپ دوڑ وغیرہ میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیں۔

آل سنیدی کا کہنا تھا کہ خلیج بھر میں اس طرح کی سیاحت کے لیے درکار سامانِ رسد سعودی مارکیٹ سے ہی مہیا ہوتا ہے۔چنانچہ اس وجہ سے بھی ملکی معیشت کو فائدہ پہنچتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں