سعودی عرب کا ایران سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر غور

سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی عاید کردی جائے گی: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک شیعہ عالم کا دہشت گردی کے جُرم میں سرقلم کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی کے بعد تجارتی تعلقات منقطع کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سوموار کے روز برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ''سعودی عرب ایران کے ساتھ فضائی ٹریفک کو معطل کردے گا۔اس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو منقطع کر لے گا اور اپنے شہریوں کے ایران جانے پر بھی پابندی عاید کردے گا''۔

البتہ انھوں نے واضح کیا ہے کہ ایرانی زائرین کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خوش آمدید کہا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ''ایران کو ایک انقلابی کے بجائے ایک نارمل ملک کے طور پر رویہ اپنانا چاہیے اور عالمی اقدار کا احترام کرنا چاہیے،اس کے بعد ہی اس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بحال ہوسکتے ہیں''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں