اسرائیل کی جارح آبادکاری پر امریکا کی مذمت

بین الاقوامی دبائو کے باوجود یہودی بستی میں توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینی سرزمین پر قائم کردہ یہودی بستیوں مِیں توسیع کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں مزید رکاوٹیں آئیں گی۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے دسمبر کے اواخر میں غرب اردن میں بنائی جانے والی یہودی بستی غوش عتصیون میں ایک کمپائونڈ کے اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہنا ہے کہ "اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں میں مسلسل توسیع اور اضافے سے اسرائیل کے طویل المدت عزائم کے بارے میں سوالات جنم لیتے ہیں اور ان اقدامات کی بدولت دو قومی حل کی راہ بھی مشکلات سے بھر گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے اقدام سے مغربی کنارے کی 10 ایکڑ زمین پر نئی یہودی بستی قائم ہوجائے گی۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری مذاکرات 2014ء میں یہودی بستیوں کے معاملے پر ڈیڈلاک کا شکار ہو کر ناکام ہوگئے تھے۔

غوش عتصیون کا یہ نیا کمپائونڈ جنوبی حصے میں واقع ہے جہاں پر ماضی میں فلسطینی مظاہرین نے یہودی شہریوں اور پولیس والوں کے خلاف متعدد حملے کئے ہیں۔

اسرائیلی آبادکاری مہم کی مخالف تنظیم 'پیس نائو' کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ آبادکاروں یہ کمپائونڈ سویڈن میں قائم ایک چرچ سے قانون کے تحت خریدا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے کہ اس کمپائونڈ میں لوگ کب منتقل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں