برطانیہ: شہزادی کیٹ میڈلٹن ایک روز کی مدیرہ
خبروں کی شہ سرخیوں میں رہنے والی برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن ڈچس کیمرج آئندہ ماہ فروری کے وسط میں ایک دن کے لیے ’’ہفنگٹن پوسٹ‘‘ ویب سائیٹ کی اعزازی مدیرہ کے فرائض انجام دیں گی۔ ایک دن کی مہمان مدیرہ کے طور پر وہ ویب سائیٹ کے ذریعے نوجوانوں کی دماغی اور نفسیاتی صحت پر روشنی ڈالیں گی۔
لندن میں واقع کنسنگٹن پیلس کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ڈچس آف کیمرج نے حالیہ چند برسوں کے دوران بچوں کی ذہنی نشو نما کے میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ شہزادی کو ایک دن ہفنگٹن پوسٹ کے ذریعے اس موضوع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک دن کام کا موقع ملنے پر مسرت ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ویب سائیٹ کی ایک روز کے لیے مدیرہ بننے والی شہزادہ ولیم کی دوسری بیگم کیٹ مڈلٹن ذہنی ونفسیاتی صحت کے ماہرین کی خدمات کے ساتھ نوجواںوں اور ان کے اساتذہ سے بھی استفادہ کرے گی۔ ہفنگٹن پوسٹ کی ٹیم ایک دن کے لیے شاہی مہمان ہوگی جس پر کنسگنٹن پیلس کو خوشی ہوگی۔
دوسری جانب ویب سائیٹ کے چیف ایڈیٹر اسٹیفن ھال کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ شہزادی کیٹ ایک دن کے لیے ان کی ٹیم کا حصہ بنتے ہوئے ویب سائیٹ کی چیف ایڈیٹر بنیں گی۔
خیال رہے کہ ہفنگٹن پوسٹ سنہ 2005ء میں لانچ کی گئی تھی۔ اس کے متعدد ایڈیشن برطانیہ کے علاوہ امریکا، فرانس، اسپین، اتلی، جاپان، کینیڈا، جرمنی، برازیل، جنوبی کوریا، مغرب العربی کے متعدد ملکوں اور یونان سے بھی نشر کیے جاتے ہیں۔
-
برطانوی شہزادی کے دورہ آسٹریلیا پر 84 ہزار ڈالر خرچ
شہزادی کیٹ نے فیملی دورے میں یہ رقم ملبوسات پر صرف کی
بين الاقوامى -
برطانوی اخبار شہزاد ولیم کی اہلیہ کیٹ کے فون ہیک کرتا رہا
عدالت میں کیٹ اور شہزادہ ہیری کے فون ریکارڈ ہونے کا پہلی مرتبہ انکشاف
بين الاقوامى -
شہزادی شارلٹ کی دریائے اُردن کے پانی سے رسمِ بپتسمہ!
برطانیہ کے شاہی خاندان نے 2 مئی 2015ء کو شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے ہاں پیدا ...
بين الاقوامى