خامنہ ای کی شام میں فوجی مداخلت کی حمایت
'ایران کے دشمنوں کو شام میں شکست دی گئی'
#ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی #خامنہ_ای نے #شام میں فوجی مداخلت کی حمایت کرتے ہوئے #بشار_الاسد کے دفاع میں لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے والے #پاسداران_انقلاب کے افسروں اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ‘‘مھر’’ کے مطابق سپریم لیڈر نے ان خیالات کا اظہار شام میں مارے جانے والے فوجیوں اور دوسرے جنگجوؤں کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ خیال رہے کہ ایران میں شام میں لڑائی میں حصہ لینے والوں کو‘‘مدافعین حرم اہل بیت’’ کی اصطلاح سے پکارا جاتا ہے۔ اس موقع پر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ شام میں ہمارے بہادر سپاہیوں اور افسروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تاکہ وہاں کا دشمن ہمارے ملک میں نہ پہنچ پائے۔ اگر ہمارے یہ سپوت شام جا کر نہ لڑتے تو ہمیں دشمن کا مقابلہ ایرانی شہروں کرمان شاہ، ہمدان اور دوسرے علاقوں میں کرنا پڑتا۔
خیال رہے کہ شام میں بشارالاسد کے دفاع میں داد شجاعت دیتے ہوئے ہلاک ہونے والے ایرانی فوجیوں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے جب کہ غیر سرکاری جنگجو اس کے علاوہ ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے شام میں فوجی مداخلت کی حمایت اور وہاں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے فوجیوں کی تعریف پہلی بارنہیں کی۔ ایران کی شہداء فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرنادر نصیر نے اس سے قبل بھی خامنہ ای کا ایک بیان نقل کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شام میں حرم اہل بیت کے دفاع میں لڑتے ہوئے مارے جانےوالوں کے لیے دو اجر ہیں۔ ایک اجران کی ہجرت کا دوسرا ان کی شہادت ہے۔
-
امریکی سیلرز کے اغوا کاروں کی خامنہ ای کے ہاں ضیافت
ایران میں پچھلے ماہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں 10 امریکی سیلرز کو ...
مشرق وسطی -
خامنہ ای کے مشیر نے کرد ریاست کو دوسرا اسرائیل قرار دیا
#ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مرشد اعلیٰ علی #خامنہ_ای کے مشیر ڈاکٹر علی ...
بين الاقوامى -
ایران : انتخابات اور خامنہ ای کے ممکنہ جانشیں کے تقرر کا وقت قریب
ایرانیوں کو ان دنوں "مجلس خبرگان رہبری" کے انتخابی امیدواروں کے کاغذات ...
مشرق وسطی