امریکا کا شامی بحران کے حل کے لیے روسی تجویز پر غور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکا کو شام میں جاری بحران کے حل کے لیے ایک ٹھوس منصوبہ پیش کیا ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی ریا کے مطابق وزیرخارجہ لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا اس تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔درایں اثناء امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک بیان میں روس پر زوردیا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی کے سمجھوتے کے لیے مدد کرے۔

انھوں نے کہا کہ ''شام میں روس کی سرگرمیوں کی وجہ سے شامی تنازعے کے حل کے لیے امن مذاکرات کا انعقاد مشکل ہوتا جارہا ہے''۔

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''روس کی حلب اور دوسرے علاقوں میں فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے مذاکرات کی میز پر آنا اور سنجیدہ گفتگو کرنا مشکل تر ہوتا جا رہا ہے''۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں