عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے دیا
عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لبنان کی شیعہ ملیشیا "حزب اللہ" کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ موقف خلیجی ممالک کی جانب سے حزب اللہ مخالف موقف کے بعد سامنے آیا ہے۔
عرب ممالک پر مشتمل اس گروپ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ گروپ میں شامل لبنان اور عراق کے علاوہ تمام ممالک نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ لبنان اور عراق نے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بحرین کے سفارتکار واحد مبارک سیار نے اس بیان کو میڈیا نمائندوں کے سامنے پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ الجزائر نے بھی اس قدم کی تائید کی ہے مگر انہیں کچھ تحفظات باقی ہیں۔
-
حزب اللہ عراقی ملیشیاؤں کو تربیت دے رہی ہے : سابق نائب صدر
ایک ایسے وقت میں جب کہ عراق میں بدعنوانی کے خلاف سیاسی اور عوامی دباؤ سنگین ہوتا ...
ایڈیٹر کی پسند -
کویت: حزب اللہ کے معاونین کے خلاف کریک ڈاؤن
کویتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سیکورٹی کے خصوصی اداروں نے ملک میں لبنانی تنظیم حزب ...
مشرق وسطی -
"خلیجی موقف محترم: حزب اللہ سے مذاکرات جاری رہیں گے"
حزب اللہ شام اور یمن میں دہشت گردی میں ملوث ہے: حریری
مشرق وسطی