ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات کے "کیم کارداشیان" ہیں : ٹیڈ کروز
امریکا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی امیدواروں کی "كيم كارداشيان" قرار دیا ہے۔ جمعرات کے روز ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران کروز نے کہا کہ "وہ (ٹرمپ) ٹوئیٹر پر بیٹھ کر بہت شور شرابہ کرتے ہیں مگر ان کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں"۔
اس سے قبل ریڈیو پروگرام کے میزبان نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی شخصیت ناظرین کے لیے پرکشش ہے۔ کروز نے ایک بار پھر سازش کے نظریے کو دہرایا جس کے مطابق لبرل میڈیا ٹرمپ کی مفت تشہیر کررہا ہے کیوں کہ میڈیا یہ چاہتا ہے کہ وہ پارٹی انتخابات جیت جائیں تاکہ ہیلری کلنٹن نومبر میں عام انتخابات میں ان پر غالب آسکیں۔ مختصر ٹوئیٹس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹیڈ کروز کا کہنا تھا کہ "ڈونلڈ جسمانی طور پر مریض ہیں، وہ ایشوز پر گہرائی میں جا کر بات نہیں کرسکتے بلکہ 140 یا اس سے بھی کم الفاظ کے ذریعے رابطے کو ترجیح دیتے ہیں"۔
کیم کارداشیان ٹی وی اسٹار اور ماڈل ہیں جو پرستاروں کو متاثر کرنے اور اپنی تجارتی مصنوعات کی تشہیر کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس مثلا ٹوئیٹر، انسٹاگرام وغیرہ کے استعمال میں مہارت رکھتی ہیں۔ ٹوئیٹر پر کارداشیان کے 4.25 کروڑ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد 75 لاکھ سے کم ہے جب کہ ٹیڈ کروز کے اکاؤنٹ کے صرف 10 لاکھ فالوورز ہیں۔
مگر کیم کارداشیان اپنا ووٹ کس کو دیں گی؟ اس کا جواب اس "سيلفی" تصویر کے ذریعے واضح ہے جس میں کارداشیان اپنے شوہر اور ہیلری کلنٹن کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ گزشتہ برس کی اس تصویر میں کارداشیان نے سابقہ وزیرخارجہ کو امریکا کی "آئندہ صدر" قرار دیا تھا۔
ٹرمپ اور کروز کے درمیان میڈیا کی جنگ شدید تر ہوچکی ہے۔ کروز ابھی تک کی تمام تر سروے رپورٹوں اور حامیوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ کروز نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ جو ٹیڈ کروز کو "جھوٹا ٹیڈ" کا خطاب دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان افواہوں میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں ایک خاتون صحافی کے حوالے سے بتایا کہ سابق امیدوار مارکو روبیو کی انتخابی مہم کے دوران یہ افواہیں پھیلائی گئیں۔
-
ریپبلکن سینیٹر کو اسرائیل کی حمایت پر سٹیج چھوڑنا پڑا
اسرائیل سے نفرت، امریکا سے نفرت ہے، ٹیڈ کروز
بين الاقوامى -
ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی دوڑ میں سب سے آگے
امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو ''جھوٹی'' قرار دے دیا
مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق بیان پر تنازعے کا نیا رُخ
بين الاقوامى