’سعودی عرب علاقائی بحرانوں کے حل کا قبلہ ثابت ہوگا‘

قاہرہ اور ریاض سیاہ دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں:علی عبدالعال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر #علی_عبدالعال نے دہشت گردی کے خلاف #سعودی_عرب کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ #قاہرہ اور #ریاض مل کر سیاہ دہشت گردی کی لعنت سے پوری قوت سے لڑیں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پارلیمنٹ سے خادم الحرمین الشریفین #شاہ_سلمان بن عبدالعزیز کے خطاب سے قبل تقریر کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھا کہ علاقائی مسائل اور تنازعات کے حل کے سلسلے میں دونوں ملکوں کےدرمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی بحرانوں کے حل کے لیے سفارتی رابطہ کاری کا قبلہ ثابت ہوگا۔ مصری پارلیمنٹ کےاسپیکر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے یمن میں فیصلہ کن طوفان کو سراہا اور کہا کہ شاہ سلمان کی قیادت میں یمن میں جاری آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں