گوانتانامو سے رہا 9 یمنی شہریوں کی سعودی عرب منتقلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے منظور دیے جانے کےبعد کیوبا کے جزیرہ گوانتانامو کی بدنام زمانہ امریکی حراستی مرکز سے رہا کیے گئے نو یمنی شہریوں کو سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوانتا نامو جیل سے رہائی پانے والے نو یمنی شہری ہفتے کے روز ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر ایک پرواز کے ذریعے پہنچے۔ گوانتانامو سے رہائی کے بعد سعودی عرب منتقل کیے گئے یمنی شہریوں ریاض میں پناہ دینے کی درخواست یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی کی جانب سے کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے انہیں اپنے ہاں آنے کی اجازت دے دی تھی۔

سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سے متعلق امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن یمنی شہریوں کو گوانتانامو جیل سے ریاض منتقل کیا گیا ہے ان کے اہل خانہ پہلے ہی سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بھی سعودی حکومت کو درخواست دی تھی کہ یمن میں امن وامان کی خراب صورت حال کی وجہ سے گوانتانامو جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کو اپنے ہاں پناہ لینے کی اجازت دے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گوانتانامو سے رہائی کے بعد پہنچنے والے تمام یمنی شہریوں کو ان کے اہل خانہ سے ملانے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی وزرات داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رہائی پانے کے بعد ریاض پہنچنے والے یمنی باشندوں کو سرکاری نگرانی میں رکھا جائے گا اور وہ حکومت کے اصلاح پروگرام سے بھی استفادہ کر سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں