امریکی حملے میں ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا : سینٹ کام کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی فوج نے ایرانی پرچم کے ساتھ ایرانی بندرگاہ کی طرف جانے والے ایک آئل ٹینکر کو بدھ کے روز حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز خلیج اومان میں پیش آیا ہے۔ سینٹ کام کے بیان کے مطابق اس ایرانی آئل ٹینکر نے انتباہی پیغام کو نظر انداز کر دیا تھا۔

اسی دوران ایک امریکی فائٹر جیٹ نے اس پر بمباری کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق جب عملے کے ارکان نے امریکی وارننگ کو توجہ نہیں دی تو اس کے بعد بمباری کی گئی۔

سینٹ کام کے مطابق ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی کا سلسلہ پوری قوت سے جاری رکھا گیا ہے۔ نیز پورے پیشہ وارانہ انداز میں امریکی فوج اپنا کام کر رہی ہے۔

بدھ کے روز سینٹ کام نے ایک اور بیان میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے 50 سے زائد تجارتی کشتیوں کو زبردستی بندرگاہ کی طرف جانے سے روک دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں