یمن: اہم رہ نما سمیت 50 حوثی ہلاک
یمن سے ملنے والی تازہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جاری لڑائی کے نتیجے میں اہم باغی رہ نما سمیت کم سے کم 50 حوثی اور علی صالح کی حامی ملیشیا کے عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عوامی مزاحمتی فورس کے ترجمان عبداللہ الشندقی نے بتایا کہ مشرقی صنعاء کے نھم ڈاریکٹوریٹ میں حوثی اور علی صالح کے حامی گروپوں کے 22 جنگجوؤں سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
مزاحمتی کارکنوں نے نھم میں جاری لڑائی کے دوران کئی اہم مقامات پر اپنا کنٹرول حاصل کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سے نکال باہر کیا ہے۔ مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ نھم گورنری میں مزاحمتی کارکنوں کو فوج کے علاوہ آل عامر، الضبیعہ اور الحراملہ قبائل کی بھی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔
ادھر الجوف میں مزاحمتی ملیشیا کے ترجمان عبداللہ الاشرف نے بتایا کہ گورنری میں جاری لڑائی کےدوران حکومتی فورسز نے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑائی کے نتیجے میں الغیل اور المصلوب گورنریوں میں 11 حوثی باغی ہلاک اور 25 گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
جنوب مشرقی یمن کی شبوۃ گورنری میں عسیلان اور دیگر علاقوں میں تازہ لڑائی میں حکومتی فورسز نے فاتحانہ پیش قدمی کی ہے۔ حکومتی فورسز کے قریبی ذرائع کے مطابق شبوۃ میں کم سے کم 10 حوثی باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ادھر البیضاء گورنری میں الوھبیہ کے مقام پر حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے بنی وھب قبیلے کے ایک شہری کا جنازہ گذرنے سے روکنے کی کوشش کی تو اس پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ باغی اور دو مزاحمت کار جاں بحق ہوئے۔ البیضاء ہی میں ایک دوسری لڑائی میں اہم حوثی لیڈر ابو ھلال الحوثی ہلاک اور اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔
-
ایران نے حوثی باغیوں کے ذریعے یمن کی سلامتی داؤ پر لگا دی:ھادی
یمن کو تخریب کاروں کی گذرگاہ نہیں بننے دیں گے
مشرق وسطی -
جامعہ صنعاء میں دھماکہ، تین افراد ہلاک
دھماکے کے وقت یونیورسٹی میں حوثی باغیوں کی تقریب جاری تھی
مشرق وسطی -
حوثی باغیوں پر مخالفین کی پکڑ دھکڑ اور ان پر تشدد کا الزام
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں یمن کے حوثی ...
بين الاقوامى