زائرینِ بیتُ اللہ کی خدمت پر 30 ہزار سیکیورٹی اہلکار مامور

مکہ مکرمہ میں 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ماہ صیام میں مسجد حرام میں معتمرین اور زائرین کی تعداد کے غیر معمولی طور پر اضافے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کو جہاں اور ہرطرح کہ سہولیات مہیا کی ہیں وہیں ان کی سلامتی اور تحفظ کا بھی پورا بند وبست کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے بیت اللہ کے زائرین کے تحفظ اور ان کی ضروری رہ نمائی کی خاطر 30 ہزار پیشہ ور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔ سیکیورٹی حکام کو مسجد حرام کی گیلریوں، اہم داخلی اور خارجی دروازوں، مسجد کی طرف آنے والے راستوں اور پیچیدہ گلیوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ پوری ذمہ داری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ معتمرین اور زائرن کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔

مسجد حرام کے مختلف مقامات کی طرف جاتے ہوئے راستے بھولنے والوں کی رہ نمائی کا فریضہ انجام دینے کے ساتھ ان کی سلامتی کی خاطر سیکیورٹی حکام چوبیس گھنٹے کی بنیاد پراپنی ڈیوٹی پر چوکس ہیں۔

مکہ مکرمہ کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد بیت اللہ آنے والے زائرئن کی سہولت کے لیے 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس پر رابطہ کرکے زائرین اپنی مشکلات کے بارے میں حکام کو مطلع کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں