یمن:سعودی عرب کے دو پائلٹ اور پانچ سپاہی شہید
یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کی جانب جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تازہ لڑائی کے دوران یمن میں سعودی عرب کے دو ہواباز اور بارڈر فورس کے پانچ سپاہی جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران حادثے کے نتیجے میں دو سعودی پائلٹ کیپٹن ایمن الفیفی اور فرسٹ لیفٹیننٹ محمد الحسن جام شہادت نوش کرگئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں سعودی ہواباز یمن کے اندر مآرب کے مقام پر یمنی باغیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف عمل تھے۔
ادھر سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے یمن کی سرحد پر حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں بارڈر پولیس کے پانچ اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوموار کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے نجران کے علاقے سے سرحد پار سے یمنی باغیوں کے ایک گروپ نے دراندازی کی کوشش کی۔ اس موقع پر سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے باغیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ان پر حملہ کردیا۔ باغیوں فرار ہونے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ سپاہی شہید ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نجران کی سرحد پر یمنی باغیوں اور سعودی سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم آٹھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران دشمن کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔
شہید ہونے والے فوجیوں کی شناخت سلیمان بن سعید بن سلیمان المعیدی، موسیٰ بن زین بن محمد المرحبی، عبداللہ بن محمد حسن شراحیلی، مرزوق بن سعید بن علی السلوم اور جابر بن علی بن حسین العلوی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
-
عرب اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر یمن میں گر کر تباہ
حادثے میں دو سعودی ہواباز جام شہادت نوش کر گئے
بين الاقوامى -
''پاکستان اور سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے''
پوری دنیا کے مسلمان الحرمین الشریفین کے تقدس کے لیے تن، من اور دھن قربان کرنے کو ...
پاكستان -
یمن سے داغے راکٹ حملے میں سعودی شہری جاں بحق
سعودی عرب کے حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز یمن سے داغے گئے ایک راکٹ کے نتیجے میں ...
بين الاقوامى