شام میں ایران کے مزید سات فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ شام کے محاذ جنگ پر لڑتے ہوئے مزید سات ایرانی فوجی بشار الاسد پر قربان ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ نے ایرانی بری فوج کے سربراہ کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ شام کے محاذ پران کے مزید سات اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

شام میں ایرانی فوجیوں کی ہلاکتوں کے باوجود تہران کا دعویٰ ہے کہ اس کے فوجی صرف رضاکارانہ طور پر شام میں جاتے ہیں جہاں وہ جنگ میں حصہ لینے کے بجائے شامی فوج کی جنگی امور میں رہ نمائی کرتے ہیں۔ تاہم شام کے محاذ جنگ پر لڑتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکتوں سے تہران کے اس دعوے کی قلعی کھل جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں