عرب اتحادی فوج کے صنعاء میں غیرمعمولی حملے
حکومتی فورسزکی تعز میں مزید پیش قدمی
سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحادی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی اور علی صالح ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اتحادی طیاروں نے صنعاء میں عطان کیمپ، النھدین، التموین، ملٹری اکنامک فاؤنڈیشن کے ڈپو، الصباحہ کیمپ اور دیگر مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔
دارالحکومت کے آس پاس کےعلاقوں میں باغیوں کے فوجی مراکز پر سلسلہ وار 13 فضائی حملے کیے گئے جن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا۔
ادھر تعز میں گھمسان کی لڑائی کے دوران حکومتی فورسز اور اس کی حامی ملیشیا نے 52 باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومتی فوج نے شمالی اور مشرقی تغز سے پیش باغیوں کو پسپا کرتے ہوئے پیش قدمی بھی کی ہے۔
حکومتی فوج نے شمالی تعز میں تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے المکلکل، صالہ محل، صالہ کالونی، تباب الصالحین، صبر الموادم کے مقام پر المشہوذ، الزنوج اور عصیفرہ سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔
تعز کے شمالی حصے میں تازہ فاتحانہ پیش قدمی سے دو روز قبل حکومتی فورسز نے شہر کے مغربی اور جنوبی محاذوں سے بھی باغیوں کو پچھاڑ دیا تھا۔
مشرقی تعز میں حوثی باغیوں اور علی صالح کی حامی فورسز نے کاتیوشا میزائلوں، توپخانے اور ٹینکوں کی مدد سے حکومتی فورسز کے مراکز پر گولہ باری کی ہے۔
-
سعودی اتحاد یمن سے طبیبان ماورائے سرحد کے انخلاء پر فوری بات چیت کو تیار
یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ آزما سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے پیرس میں ...
بين الاقوامى -
یمن : تعز کا محاصرہ ختم ہونے کے قریب
یمن میں سرکاری فوج عوامی مزاحمت کاروں اور اتحادی طیاروں کی معاونت سے زمینی طور پر ...
مشرق وسطی -
علی صالح یمن میں ایرانی طرز حکمرانی کے لیے کوشاں!
گارڈین کونسل اور مجلس خبرگان کی تشکیل کی تجویز
بين الاقوامى