روسی خاتون کی انگوٹھی.. پوتن کے خفیہ اہل خانہ کی افواہ گرم
جمناسٹک کی سابق اولمپیئن کھلاڑی 33 سالہ ایلینا کابائیوا کی ماسکو میں آئس اسکیٹنگ شو میں موجودگی نے 63 سالہ روسی صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ ان کی خفیہ شادی کا قصہ ایک مرتبہ پھر چھیڑ دیا ہے۔
برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق (دائیں ہاتھ کی انگلی میں) شادی کی انگوٹھی پہنے تصاویر میں نظر آنے والی سابق جمناسٹ نے خود کو کیمروں کی آنکھ سے چھپانے کی کوشش کی۔ اگرچہ ایلینا نے کبھی اپنی شادی یا کسی شخص کے ساتھ منسلک ہونے کی خبر کا اعلان نہیں کیا۔
اخبار کا کہنا ہے کہ خاتون جمناسٹ کابائیوا آئس اسکیٹنگ کے شو میں دو بچوں کے ساتھ آئی تھیں جن کی عمریں اور شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ یہ دونوں بچے روسی صدر ولادیمر پوین کے بیٹے ہیں۔
کابائیوا کا کہنا ہے کہ ان کی نجی زندگی ایک راز ہے جس کو وہ نہیں کھولیں گی۔ اسی واسطے انہوں نے شو میں اپنے ساتھ دو بچوں کی موجودگی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا۔
اس سے قبل کابائیوا کے حاملہ ہونے سے متعلق افواہوں نے بھی سر اٹھایا تھا جب گزشتہ مئی میں وہ کافی حد تک ڈھیلا لباس پہنے ہوئے لڑکیوں کے ایک جمناسٹک مقابلے میں نمودار ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ روسی صدر پوتن کی نجی زندگی ہمیشہ سے بڑی حد تک رازدارانہ نوعیت کی رہی ہے۔ بالخصوص 2013 میں اپنی اہلیہ لدمیلا الیگزندروفنا سے علاحدگی اختیار کرنے اور پھر شادی نہ کرنے کے بعد سے ان روسی صدر کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں۔ تاہم سابق جمناسٹ کابائیوا کے ساتھ ان کے تعلق کی افواہیں 2008 سے ہی پھیل چکی تھیں۔ ان افواہوں نے بہت عرصے تک دونوں کا پیچھا جاری رکھا اور اب ایک مرتبہ پھر سے سر اٹھا رہی ہیں۔
-
امریکا اور روس شام کے معاملے پر جلد ایک صفحے پر ہوں گے: پوتن
تنازع کے پرامن حل کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا
بين الاقوامى -
صدر پوتن منظرعام پر، علالت کی افواہیں دم توڑ گئیں
روس کے صدر ولادی میر پوتن کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں ان کی علالت کی خبریں ...
بين الاقوامى -
اوباما ۔ پوتن ملاقات کے متفقہ اور اختلافی نقاط کیا ہیں؟
ملاقات میں شامی بحران کا پرامن حل تلاش کرنے پر اتفاق رہا
بين الاقوامى