ٹرمپ کی جیت کا کینیڈا ہجرت کی ویب سائٹ کے تعطل سے تعلق ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غالبا امریکا میں بعض شہری اس وقت حد درجہ سنجیدہ تھے جب انہوں نے یہ دھمکی دی کہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جیت جانے کی صورت میں وہ کینیڈا منتقل ہو جائیں گے۔

ادھر منگل کی شب متعدد ریاستوں میں ٹرمپ کی برتری اور ان کے وہائٹ ہاؤس پہنچنے کے امکانات میں اضافے کے بعد کینیڈا میں ہجرت کی مرکزی ویب سائٹ وقفے وقفے سے تعطل کا شکار ہو گئی۔

امریکا ، کینیڈا اور ایشیا سے بعض صارفین نے http://www.cic.gc.ca/ ویب سائٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سائٹ میں مسائل کے متعلق پیغامات موصول ہوئے۔

اس دوران وزارت ہجرت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ٹوئیٹر پر بہت سے صارفین نے ویب سائٹ میں مسائل کے حوالے سے تبصرے کیے۔

رواں سال فروری میں کینیڈا کے ساحل پر واقع جزیرے کیپ بریٹن نے تشہیری مہم چلاتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کے وہائٹ ہاؤس پہنچنے کی صورت میں امریکا سے فرار اختیار کرنے والے شہریوں کے لیے یہ جزیرہ محفوظ پناہ گاہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size