ایردوآن نے کیا کہا جو لیرہ ریکارڈ سطح تک نیچے آگیا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ہم وطنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملکیت میں موجود غیر ملکی کرنسی کو سونے یا ترک لیرہ سے تبدیل کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ " میرا کہنا ہے کہ شرح سود کو کم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہتا۔ ہم کم شرح سود کے ذریعے سرمایہ کاروں کے لیے راستہ کھولیں گے۔

کچھ عرصہ پہلے ترک کرنسی لیرہ کی قدر میں مندی کی تیز لہر دیکھنے میں آئی تھی۔ صدر ایردوآن کے بیان کے بعد لیرہ کی قدر ایک ڈالر کے مقابل 3.5180 کی ریکارڈ سطح تک نیچے آ گئی۔

لیرہ کی قدر میں اس وقت بھی نمایاں کمی ہوئی تھی جب ترکی کے مرکزی بینک نے تقریبا 3 برسوں میں پہلی مرتبہ شرح سود میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ لیرہ کو یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کے اس مطالبے سے بھی نقصان پہنچا تھا جس میں یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے حوالے سے مذاکرات کو عارضی طور پر روکنے پر زور دیا گیا تھا۔

شرح نمو میں کمی کے اندیشوں اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ترکی کی کرنسی کئی ہفتوں سے دباؤ کا شکار ہے۔

معیشت دانوں کا کہنا ہے کہ ترکی کی کرنسی لیرہ کئی ماہ سے مندی کا شکار ہے۔ یہ جاننا مشکل ہے کہ یہ گراوٹ کب جا کر رکے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں