پوتن کے لیے "تُحفہِ محبت" کیلنڈر پر شامی لڑکیوں کی تصاویر
روس میں آئندہ سال کے لیے ایک نیا کیلنڈر شائع کیا گیا ہے جسے "From Syria with Love" کا نام دیا گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمر پوتن کے لیے تحفے کے طور پر جاری کیا جانے والا یہ کیلنڈر 12 بڑے صفحات پر مشتمل ہے۔ ہر صفحے پر ایک شامی لڑکی کی تصویر ہے جس کے ساتھ پوتن، ان کے افسران اور فوجیوں کی تعریف کے طور پر شام میں "ہیروز" کی عبارت تحریر ہے۔ اس کے علاوہ ایک شامی لڑکی کی جانب سے پوتن کو شام کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور ساتھ ہی شام پر روسی گرفت کے حوالے سے مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔
کیلنڈر کے مرکزی صفحے پر شام کے شہر طرطوس (جہاں روس کا بحری اڈہ ہے) سے تعلق رکھنے والی تامارا اسحاق کی تصویر ہے۔ اس کے برابر میں عبارت تحریر ہے کہ " جب سے میری سرزمین آپ کے زیر کنٹرول ہے تو میں بہت پرسکون ہوں۔" یہ عبارت یقینی طور پر شامی صدر بشار الاسد کی توہین کے مترادف ہے۔
مذکورہ کیلنڈر بنیادی طور پر ماسکو میں "Institute of Contemporary Arts" کے ذمے داران کا اچھوتا خیال ہے جنہوں نے اپنے بعض طلبہ پر اس کیلنڈر کو ڈیزائن اور تیار کرنے کے لیے زور دیا۔ روسی میڈیا کے مطابق اس کیلنڈر کو بڑی تعداد میں جمعے کے روز شام پہنچایا جائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر کے مطابق کیلنڈر کے صفحات پر جن شامی لڑکیوں کی تصاویر ہیں وہ ماسکو میں "Institute of Contemporary Arts" کی طالبات ہیں۔
روس کی ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ کیلنڈر "رشیئن یونین آف یوتھ آرگنائزیشن" کی جانب سے تیار اور جاری کیا گیا ہے۔ تاہم تقریبا نیم سرکاری نوعیت کے اس کیلنڈر کے اخراجات لگتا ہے کہ کریملن نے ہی برداشت کیے ہیں جو پوتن اور بالخصوص شام میں ان کے فوجیوں اور افسران کے پروپیگنڈے کے واسطے تیار کیا گیا۔
-
تدمر کا سقوط بشار کے ساتھ عدم کوآرڈینیشن کے سبب ہوا : پوتن
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ شام میں فائر بندی کو عمومی ...
مشرق وسطی -
پوتن "صحت کے سبب" چند ماہ بعد دست بردار ہو سکتے ہیں !
ولادیمر پوتن "اقتدار سے دست بردار ہو سکتے ہیں".. جی ہاں اس امکان کا ...
بين الاقوامى -
پوتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں میں یکسانیت ہے:ماسکو
روسی حکومت نے کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ...
بين الاقوامى