استنبول نائٹ کلب فائرنگ: مہلوکین میں 7 سعودی شہری شامل
استنبول میں ایک نائٹ کلب پر دہشت گرد حملے میں سات سعودی شہری ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فائرنگ کے واقعے میں کل 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوگئے تھے۔
ترکی کی خاندانی امور کی وزیر فاطمہ بتول کے مطابق سال نو کی رات حملے میں ہلاک ہونے والوں میں سعودی ، مراکشی ، لبنانی ، لیبی اور کویتی شہری شامل ہیں۔
العربیہ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ حملے میں ایک کویتی شہری اور دو تیونسی ہلاک ہوئے ہیں۔لبنان ،اردن اور مراکش کے تین، تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔اس طرح کل سترہ غیرملکی نئے سال کی آمد پر دہشت گرد کے حملے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
استنبول میں سعودی قونصل خانے نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں سات سعودی شہریوں کی ہلاکت اور دس کے قریب زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے۔
سعودی روزنامے "الرياض" کے مطابق استنبول میں سعودی ناظم الامور عبدالله الرشيدان کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے ٹیلی فون رابطے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد اور اذیت کا نشانہ بننے والے سعودی شہری فوری طور پر ٹیلی فون، ویب سائٹ یا ٹویٹر پر سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے قونصل خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
-
ترکی میں سال نو کا جشن ماتم کدہ بن گیا
نائٹ کلب میں دھماکوں سے 75 افراد ہلاک اور زخمی
بين الاقوامى -
سلامتی کونسل کی شام میں جنگ بندی کی حمایت
روس اور ترکی کے شام میں فائر بندی معاہدے پر مغرب کے تحفظات
بين الاقوامى -
شام میں اسد حکومت اور باغیوں میں مکمل جنگ بندی کا آغاز
ترکی شامی باغیوں اور روس اسد حکومت کی جنگ بندی کی پاسداری کا ضامن ہوگا
مشرق وسطی