ترکی میں پُھوٹ کے بیج بونے کی کوشش ہو رہی ہے : ایردوآن
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ان کے ملک میں پُھوٹ کے بیج بونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم کسی کو بھی ترکی میں نمونہ حیات کو ضرر پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بعض عناصر نے اپنے مفادات کے حصول کے لیے ترکی کے معاملے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی"۔
ترک صدر نے باور کرایا کہ ان کا ملک دہشت گرد تنظیموں کے خلاف لڑائی میں حتی الامکان کوشش کر رہا ہے اور ترکی ان تنظیموں کے سامنے ہر گز ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
امریکا میں مقیم مذہبی اسکالر فتح اللہ گولن کے حوالے سے ایردوآن کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی گولن کی تنظیم کو سپورٹ کرے گا اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
-
امریکا، کرد باغیوں کی مدد کرنا چھوڑ دے: ترکی
داعش کے خلاف امریکا نے تسلی بخش کام نہیں کیا
بين الاقوامى -
ترکی میں دہشت گردی کا شکار لبنانی عورت کی اپنی موت کی پیشین گوئی
ترکی کے شہر استنبول میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک نائٹ کلب پر داعش کے حملے ...
ایڈیٹر کی پسند -
ترکی: برف کی سفید چادر کے بیچ مسجد کا مینار
سوشل میڈیا پر بعض تصاویر زیر گردش ہیں جن میں ترکی کے شہر آغری میں برف سے ڈھکی ...
ایڈیٹر کی پسند