ایران کی طیارہ شکن فورسز نے تہران میں جاسوس ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کی طیارہ شکن فورسز نے دارالحکومت تہران کے وسط میں ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے پر فائرنگ کی ہے اور اس کو مبینہ طور پر مار گرایا ہے۔

ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم نے سوموار کے روز صوبہ تہران کے گورنر عیسیٰ فرہادی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انھوں نے اس ڈرون کی جانب فائر کیے جانے کی اطلاع دی ہے اور کہا ہے کہ یہ تہران کے نوفلائی زون میں داخل ہوگیا تھا۔

البتہ گورنر کا کہنا ہے کہ ''یہ بغیر پائیلٹ طیارہ فوجی نہیں تھا اور ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں کہ یہ کس کا ملکیتی ہے''۔ایک اور ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے اطلاع دی ہے کہ اس ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں