سعودی سفارت خانے پرحملے کے ملزمان کو چھڑانے کی سازش بے نقاب
خامنہ ای کے مقرب عناصر ملزمان کی بس کا جیل تک تعاقب
ایران میں اصلاح پسند ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ برس کے اوائل میں تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملہ کرنے میں ملوث عناصر کو عدالت میں پیشی سے بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سپریم لیڈر کےمقرب ایرانی حزب اللہ گروپ کے عناصر نے سعودی سفارت خانے پر حملے میں ملوث عناصر معظمی اور احسان بابائی کی بس کا اس وقت تعاقب کیا، جب انہیں عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
اصلاح پسندوں کی مقرب نیوز ویب سائیٹ ’آمد نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل سعودی سفارت خانےکو آگ لگانے میں ملوث دو ملزمان کوایک بس کے ذریعے عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران ایرانی حزب اللہ کے عناصر کے 30 موٹرسائیکل سواروں نے بس کا تعاقب کیا اور ملزمان کو چھڑانے اور انہیں عدالت میں پیشی کے بعد ’ایفین’ جیل لے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 13 فروری کو اس وقت پیش آیا جب ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد سخت سیکیورٹی میں جیل لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران حزب اللہ نامی گروپ کے عناصر نے ملزمان کو چھڑانے کے لیے بس کا تعاقب کیا۔ تعاقب کرنے والوں کا گمان تھا کہ ایفین جیل لے جائے جانےوالے ملزمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے پرحملے کا ماسٹر مائینڈ حسن کرد میھن بھی شامل ہے تاہم وہ اس بس میں موجود نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بس کا گھیراؤ کرلیا گیا تو اس کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار بس کو ’تشمران‘ جیل کی طرف لے جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔
آمد نیوز کے مطابق بس کا تعاقب کرنے والے موٹرسائیکل سوار ’ایفین‘ جیل تک بس کے ساتھ رہے۔ جیل کے باہر انہوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور ملزمان کی رہائی کے لیے شدید نعرے بازی کی۔
ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملے میں ملوث ملزمان میں سے پانچ ملزم اس وقت ’ایفین‘ جیل میں قید ہیں۔
ایران کی ریاستی آفیشل عدالت نے 26 دسمبر کو پانچ ملزمان کو سعودی سفارت خانے پر حملے، توڑپھوڑ، آتش زدگی اور دیگر الزامات کے تحت سنائی گئی چھ ماہ قید کی سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا۔
ملزمان کے وکیل مصطفیٰ شعبانی نے تہران میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ سعودی سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حملوں میں ملوث 19 میں سے 5 ملزمان کو چھ چھ ماہ قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں جب کہ باقی ملزمان کو بری قرار دیا گیا ہے۔
ان کا کہا تھ کہ جن پانچ ملزمان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل کورٹ میں سزا پر نظر ثانی کی اپیل کرسکتے ہیں۔
-
تہران: سعودی سفارت خانے پر حملے کے پانچ مجرموں کی اپیل منظور
ایران میں ایک عدالت نے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے اور مشہد میں ...
بين الاقوامى -
سعودی سفارت خانے پر حملہ گرین سگنل ملنے پر کیا : ماسٹر مائنڈ
رواں ماہ کے آغاز میں تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے اور اس کو نذر آتش کرنے کے ...
مشرق وسطی -
’سعودی سفارت خانے پر حملے کے ملزمان کا نمائشی ٹرائل کیا گیا‘
رواں سال کے اوائل میں ایران کے دارالحکومت تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر ...
مشرق وسطی