احوازی باشندوں کے خلاف ایرانی پولیس کا وحشیانہ سلوک جاری
انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ایرانی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایران کے عرب اکثریتی صوبے ‘احواز‘[اھواز] میں بسنے والے شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کا استعمال بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں عراقی پولیس نے احواز صوبے کے ایک کاشت کار نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ اسی طرح کا ایک واقعہ صوبہ احواز کے سوس شہر میں پیش آیا جب کہ مغربی احواز میں بھی ایک مقامی باشندے کو قتل کردیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جنوب مغربی موصل میں ایرانی پولیس نے عرب باشندوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا جس میں اب تک 28 شہریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ زیادہ شہری احواز کی عرب بیداری تنظیم کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے احواز کے باشندوں کو انتقامی سیاست کانشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت احواز کے باشندوں کے حقوق کا استحصال کررہی ہے۔ احواز میں پانی کی فراہمی کے اداروں اور سوریج اور دیگر امور میں کام کرنے والے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بھی شدید احتجاج کیا ہے۔
-
ایران : بحری مشقوں کے دوران ناصر اور دہلویہ میزائلوں کے تجربات
ایران کی بحریہ نے خلیج میں فوجی مشقوں کے دوران سوموار کے روز ناصر اور دہلویہ ...
بين الاقوامى -
ایران کے سابق صدر احمدی نژاد کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کھلا خط
’’عزت مآب نے درست طور پر امریکا کے سیاسی نظام اور انتخابی ڈھانچے کو بدعنوان قرار ...
بين الاقوامى -
ایران کی آبنائے ہرمز کے نزدیک سالانہ بحری مشقوں کا آغاز
ایران کی بحری افواج نے تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گذرگاہ آبنائے ہرمز کے نزدیک ...
بين الاقوامى