شاہ سلمان کی افغان صدر سے کابل حملے پر تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی احمد زئی سے فون پر رابطہ کر کے کابل کے فوجی ہسپتال میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضایع ہونے پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی SPA کے مطابق خادم حرمین شریفین نے اس موقع پر دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت جاں بحق ہونے والوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد از جلد شفایاب فرمائے۔

افغان صدر نے شاہ سلمان کے احساسات اور جذبات پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں