ٹرمپ کی موجودگی کے دوران وائیٹ ہاؤس سے مشتبہ شخص گرفتار
امریکی ذرائع ابلاغ نے مطابق گذشتہ روز پولیس نے وائیٹ ہاؤس سے ایک مشکوک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے دفتر میں موجود تھے۔
امریکی ٹی وی نیٹ ورک ’سی این این‘ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کووائیٹ ہاؤس میں داخلے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایک مشکوک اور غیر متعلقہ شخص اپنی کمر پر بیگ اٹھائے وائیٹ ہاؤس کی گیلری میں داخل ہوا۔ اس موقع پر موجود خفیہ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دفتر میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ وائیٹ ہاؤس کے گرد لگائی گئی حفاظتی دیوار کو سیکیورٹی کے حوالے سے غیر محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی اس دیوار کو پھلانگ کر لوگ اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ستمبر 2014ء کو ایک مخبوط الحواس سابق فوجی اہلکار چاقو لہراتا ہوا وائیٹ ہاؤس کے اندر پھلانگنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
-
مہاجرین سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے پر شامی پناہ گزین کی پہلی ضرب
امریکا کی ریاست وِسکونسن کی وفاقی عدالت کے جج نے جمعے کے روز ایک شامی پناہ گزین کی ...
بين الاقوامى -
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی محمود عباس کو امریکا دورے کی دعوت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت دی ہے ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے معاملے میں ایرانی رجیم میں شدید اختلافات
امریکا میں گذشتہ 20 جنوری کو حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی واشنگٹن نے ایران بارے اپنی ...
بين الاقوامى