والد کے خطوط افشاء کرنے پر مہدی کروبی کے بیٹے کو قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کی ایک انقلاب عدالت نے اصلاح پسند سیاسی رہ نما مہدی کروبی کے بیٹے محمد حسین کروبی کو اپنے والد کے خفیہ مکتوبات افشاء کرنے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مہدی کروبی سنہ 2009ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے کی پاداش میں سابق وزیراعظم میر حسین موسوی سمیت جبری نظربند ہیں۔ مہدی کروبی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف چلائی گئی سبز انقلاب تحریک کے سرخیل سمجھے جاتے ہیں۔

ایرانی سیکیورٹی فورسز نے تحریک سبز انقلاب کو کچلنے کے لیے نہتے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور ہزاروں سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیا گیا تھا۔ اعتماد ملی کےسربراہ مہدی کروبی اور میر حسین موسوی کو پہلے گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا۔ بعد ازاں انہیں گھروں پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔

جبری نظر بندی کے دوران مہدی کروبی نے سپریم لیڈ آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام مکتوبات بھیجے تھے جن نہیں سنہ 2005ء اور 2009ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، باسیج ملیشیا اور دوسری فورسز کی جانب سے مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

’سحام نیوز‘ کے مطابق مہدی کروبی کے بیٹے حسین کروبی پر الزام عاید کیا گیا تھا کہ انہوں نے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی کو لکھے گئے اپنے والد کے خطوط افشاء کردیے تھے۔ جس پر ان کے خلاف قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اس مقدمہ میں انہیں چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں