مصرمیں دلہن کے قتل کےبعد ایک اور لڑکی بے رحمی سے قتل
مصر میں شادی کے لیے تیار ایک دوشیزہ کے بے رحمانہ قتل کے بعد ایک اور لڑکی کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں مصر کی القلیوبیہ گورنری میں تقی ناجی نامی لڑکی کو اس کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر چاقوؤں کے وار اور تشدد کر کے قتل کردیا تھا۔ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کررہی تھی کہ اچانک یہ اطلاعات ملیں کہ اسکندریہ شہر کی ایک سڑک ایک بوری میں بند لڑکی کی لاش ملی جسے کاٹ کر تین حصے کر دیے گئے تھے۔
مقتولہ کی عمر تیس سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس کو مقتولہ کی شناخت کے بارے میں کسی قسم کا ثبوت نہیں مل سکا ہے۔
اسکندریہ سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکی کی تصاویر مختلف مقامات پر چسپاں کردی گئی تھیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی شناخت میں مدد کریں۔ اگر کسی کے پاس اس لڑکے کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ پولیس کو مطلع کرے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکی کے جسم پر چاقو کے گہرے گھاؤ موجود ہیں اور اسے نہایت بے رحمی کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔
-
مصر : سابق وزیراعظم کی اہلیہ یتیموں پر تشدد میں "ملوث"
مصر میں استغاثہ نے ایک سابق وزیر اعظم ڈاکٹر عاطف عبید کی اہلیہ ڈاکٹر نجد محمد خمیس ...
مشرق وسطی -
مصر: نماز کے لیے وضو کا کہنے پر بدبخت بیٹے نے ماں قتل کردی
مصرمیں ایک بد بخت نوجوان نے نماز فجر کے لیے وضو بنانے اور مسجد میں نماز ادا کرنے ...
بين الاقوامى -
مصر : داعش کی سفاکیت، 100 سالہ صوفی بزرگ کا سرقلم
مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کی مقامی شاخ ...
مشرق وسطی