مذہبی چینل پر "مخرب الاخلاق "مواد نشر ہونے سے ناظرین سنّاٹے میں
سینیگال میں ایک مذہبی ٹی وی چینل کی طرف سے "حیران کن" غلطی میں چینل کی اسکرین پر 20 منت تک فحش مواد نشر ہو گیا اور انتظامیہ اس دوران بے خبر رہی۔ یہ واقعہ چینل کے قدامت پسند ناظرین پر بجلی بن کرا گرا۔
برطانوی نشریاتی ادارے سمیت متعدد غیر ملکی اخبارات اور ویب سائٹوں پر جاری تفصیلات کے مطابق سینگال کے ایک نجی مذہبی چینل "طوبا" پر پیر کی دوپہر 1:10 سے 1:30 تک فحش مواد پر مشتمل کلپ چلتا رہا اور اسے 20 منٹ کے بعد جا کر روکا گیا۔
چینل کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ چینل کی نشریات کو ایک طرح کی دراندازی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کو انتظامیہ نے شیطانی مداخلت قرار دیا !
یاد رہے کہ 2009 میں شروع ہونے والے اس چینل کو عوام میں وسیع پیمانے پر مقبولیت حاصل ہے۔
-
سینیگال اور نیوزی لینڈ کے خلاف اسرائیلی سفارتی اقدامات
اسرائیل نے سینیگال اور نیوزی لینڈ کے خلاف سفارتی اقدامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ...
بين الاقوامى -
داعشیوں کے لیپ ٹاپ "فحش مواد" سے بھرے ہوئے ہیں!
امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر مائیکل فلن نے انکشاف کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
فحش مواد کی تلاش ،ٹرک ڈرائیور کو 5 سال قید
ڈرائیور کی بے پروائی نوجوان لڑکی کی موت کا سبب بن گئی تھی
بين الاقوامى