سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 17 حوثی باغی ہلاک

حوثی کمانڈر عبدالملک الدلیمی کی شمالی صوبے صعدہ میں فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے یمن کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے سترہ حوثی شیعہ باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے صوبہ جازان میں واقع ایک گاؤں الخوبہ کے نزدیک سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔یہ حوثی باغی یمن کے شمالی سرحدی علاقے میں واقع دیہات سے آئے تھے،انھوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کی سرحدی چوکیوں پر میزائل حملوں کی بھی کوشش کی تھی۔

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز ان جنگجوؤں کے خلاف جوابی کارروائی میں حوثی ملیشیا کی تین گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

درایں اثناء حوثی ملیشیا کے ایک سینیر لیڈر عبدالملک الدلیمی کی شمالی صوبے صعدہ میں ایک فضائی حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔اس حوثی کمانڈر نے بھی سعودی عرب کے سرحدی صوبے نجران میں سرحد پار کرکے دراندازی کی کوشش کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں