شام: فرات ڈیم کے وسیع حصے پر امریکی اور فرانسیسی فوج کا کنٹرول
امریکا اور فرانس کی فوج نے شام کے شہر الرقہ کے قریب دریائے فرات پر بنے ’فرات ڈیم‘ کے بیشتر حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
العربیہ کے ذرائع کے مطابق امریکی اور فرانسیسی فورسز نے فرات ڈیم کے وسیع حصے پر اپنا کنٹرول مضبوط بنا لیا ہے۔
ادھر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی ممالک کی معاونت سے جمعہ کے روز فورسز نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دریائے فرات پر بنے الطبقہ ڈیم کے بیشتر مقامات پر اپنا کنٹرول مضبوط کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے بعض مقامات پر داعشی جنگجوؤں اور ڈیموکریٹک فورسز کے ارکان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
قبل ازیں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ امریکا نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی مدد کے لیے الطبقہ ڈیم کےقریب اپنے 100 فوجی فضاء سےاتارے ہیں جو دریائے فرات پر بنے ڈیم کو داعش سے چھڑانے میں امریکی حمایت یافتہ جنگجوؤں کی مدد کریں گے۔ کچھ امریکی فوجی پہلے ہی دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر موجود ہیں۔
خیال رہے کہ شام میں دریائے فرات پرالطبقہ ڈیم چار کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ الرقہ میں داعش کے مرکز سے الطبقہ ڈیم مغرب کی سمت میں 40 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔
-
داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی فوری مدد کریں گے: امریکا
عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں منگل کے ...
بين الاقوامى -
عراق: جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے داعش کی نئی حکم عملی
داعش کا دائیں ساحلی علاقے سے عراقی فوج پر حملہ
مشرق وسطی -
عراق میں داعش اپنے زیرتسلط 60% علاقوں سے محروم
’داعش کو موصل میں مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا‘
مشرق وسطی