ایران کا اسرائیل سے تعلق پر 15 امریکی کمپنیوں پر پابندیاں عاید کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران نے پندرہ امریکی کمپنیوں پر اسرائیل اور اس کی دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کے الزام میں پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے اتوار کے روز حکومت کے اس فیصلے کی اطلاع دی ہے لیکن اس کی حیثیت علامتی ہوگی کیونکہ امریکی کمپنیاں اور فرمیں ایران سے سرے سے براہ راست کوئی کاروبار ہی نہیں کرتی ہیں۔

اس سے دو روز پہلے امریکا نے متعدد غیرملکی فرموں پر ایران کے اسلحے کے پروگرام سے تعلق اور اس کی معاونت کے الزام میں پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں