سویڈن : سال بھر کے اندر علاحدگی پر جوڑے کو رقم کی واپسی کی پیش کش
سویڈن میں ہوٹل کے معروف گروپ "Countryside" نے اپنی نئی پیش کش میں کہا ہے کہ اُس کے کسی بھی مقام پر قیام کرنے والا شادی شدہ جوڑا اگر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے پہلے ہی سال علاحدہ ہو جاتا ہے تو اُسے معاوضہ واپس کر دیا جائے گا۔
گروپ کی ترجمان اینا میڈسن کے مطابق اس پیش کش کا مقصد "زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وقت گزر جانے سے قبل تعلقات کی اہمیت باور کرانا ہے"۔
ہوٹل کو ادا شدہ معاوضے کی واپسی کے لیے شوہر اور بیوی کا ایک ہی بکنگ نمبر ہونا ضروری ہے۔ ایک سال کے اندر طلاق ہو جانے کی صورت میں دونوں افراد ہوٹل کو آگاہ کر دیں جس کے بعد انہیں ہوٹل میں دو راتوں کے قیام کے اخراجات واپس کر دیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں شرط یہ ہے کہ شوہر اور بیوی کے درمیان قانونی طور پر شادی کا معاہدہ ہو اور دونوں نے ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں قیام کیا ہو۔
ہوٹل گروپ کی ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش کش بہت سی شادیوں کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
سال 2014 میں سویڈن میں 47 ہزار شادیاں اور 24 ہزار طلاقیں ہوئیں۔
-
سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !
سویڈن کے دوسرے بڑے شہر یوہتیبوری میں سواریوں کو مختصر فاصلوں تک پہنچانے کے لیے ...
بين الاقوامى -
سویڈن: زندگی بخش بندوق کی گولی ایجاد
کھیتوں میں کاشت کاری کے لیے بندوق اور اس کی گولی تیار
بين الاقوامى -
سویڈن کی کم عمر مسلمان خاتون وزیر نے استعفی کیوں دیا؟
وزیر تعلیم عایدہ حاج علی پر نشے میں گاڑی چلانے کا الزام تھا
بين الاقوامى