یمنی فوج کا تعز کے مغرب میں معسکر خالد بن ولید پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمنی فوج نے تعز شہر کے مغرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ تزویراتی اہمیت کے حامل عسکری کیمپ خالد بن ولید پر جمعرات کے روز حملہ کیا ہے۔

العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کیمپ کے اندر فوج کی حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

سرکاری فورسز نے کیمپ پر شمال مغرب کی جانب سے دھاوا بولا تھا۔انھیں توپ خانے اور میزائلوں کی کمک کے علاوہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور المخا کی بندرگاہ کے نزدیک لنگر اندازعرب اتحاد کے بحری جنگی جہازوں کی بھی مدد حاصل ہے۔

ان ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شدید گولہ باری کے بعد حوثی ملیشیا کے متعدد جنگجو جنوب کی جانب راہ فرار اختیارکر گئے ہیں اور فوج اور مزاحمتی قوتوں نے جبل النار اور اس فوجی کیمپ کے آس پاس کے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب اتحادی فورسز نے الحدیدہ کے شمال میں واقع علاقوں اللحیہ اور الضحی میں بھی حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔عرب اتحاد کے میدی کے جنوب مشرق میں فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا اور علی صالح کی وفادار فورسز کے متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں