کیمیائی حملے پر بشار الاسد کا محاسبہ کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
ایردوآن کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شام میں خان شیخون کے مقام پر نہتے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے حملے پر بشار الاسد کو معاف نہیں کرسکتے۔ بشار الاسد کو کیمیائی حملے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے ترک صدر طیب ایردوآن کو ملک میں صدارتی طرز حکمرانی کے لیے دستور میں تبدیلی کے لیے کیے گئے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے ترک ہم منصوب رجب طیب ایردوآن کو ٹیلیفون کیا اور انہیں کامیاب ریفرنڈم پر مبارک باد پیش کی۔ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ خان شیخون میں نہتے شہریوں پر کیمیائی حملہ ناقابل قبول ہے اور بشار الاسد کو اس جرم کا حساب دینا ہوگا۔
بیان کے مطابق دونوں رہ نماؤں نے شام کے شہر ادلب میں خان شیخون کے مقام پر چار اپریل کو کیے گئے کیمیائی حملے کی جامع تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دینے کے مطالبے سےاتفاق کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی جانب سے شامی فوج کے الشعیرات ہوائی اڈے پر امریکی فوج کے میزائل حملوں کی حمایت پر ایردوآن کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیلیفونک بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش کے خلاف جاری فوجی کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب یورپی یونین نے ترکی میں صدارتی نظام کے لیے کئے گئے عوامی ریفرنڈم پر محتاط رد عمل ظاہر کیا ہے۔ یورپی ممالک کی طرف سے ترکی میں پارلیمانی نظام کو صدارتی نظام میں تبدیل کرنے کے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی میں سیاسی نظام کی تبدیلی سے جمہوری اداروں کو تشویش بھی لاحق ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورپی ملکوں کی قیادت کی طرف سے ترک صدر کو ریفرنڈم پر مبارک باد دینے سے گریز کیا گیا ہے۔
-
روسی صدر کی ایردوآن کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد
روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو دستور میں ترامیم کے ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک امریکی صدرنہیں:احمدی نژاد
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ...
بين الاقوامى -
خامنہ ای کی صحت بارے ایران کا ٹرمپ کو خفیہ مکتوب!
اقتصادی پابندیاں موخر کرنے کی درخواست
بين الاقوامى