’ارامکو‘ کے ایک آئل اسٹیشن کو تباہ کرنے کی سازش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سعودی تیل کمپنی ’ارامکو‘ کے آئل اسٹیشن پر بارود سے بھری کشتی سے حملے کی سازش ناکام بنا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فورسز نے سمندر میں تیزی کے ساتھ ارامکو کے ایک آئل اسٹیشن کی طرف بڑھنے والی کشتی پکڑی ہے۔ اس کشتی پر کوئی شخص سوار نہیں تھا مگر یہ بارود سے بھری ہوئی تھی۔ اس کے انجنوں پر فائرنگ کر کے اسے خود کار طریقے سے چلانے اور ارامکو اڈے کے قریب پہنچا کر اسے دھماکے سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور نیوی نے مل کر بارود سے بھری کشتی میں نصب دھماکہ خیز مواد کو پھٹنے سے بچالیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں