یمن میں آئینی حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے: اومان
خلیجی ریاست سلطنت آف اومان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کی زیرقیادت آئینی حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ عبد الملک المخلافی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کا ملک یمن میں آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ یوسف بن علوی کا کہنا تھا کہ سلطنت اومان یمنی قوم اور آئینی حکومت کے ساتھ ہے۔ مسقط یمن میں جلد از جلد دیر پا قیام امن، یمن کی وحدت، سالیمت، اس کے اداروں کے استحکام اور خطے میں اس کے وقار کی دوبارہ بحالی کا خواہاں ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب وزیراعظم نے سلطنت اومان کے وزیرخارجہ کی طرف سے تعاون اور حمایت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اومان کی جانب سے یمنی قوم کے پرامن زندگی گذارنے کے حق کی حمایت اور جنگ کے فوری خاتمے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
یمنی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی حکومت اومان کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے صلاح مشورہ جاری رکھنے کے خواہاں ہے۔
-
اومان : سلطان قابوس نے 2017ء کے میزانیے کی توثیق کردی
اومان کے سلطان قابوس بن سعید نے ایک فرمان کے ذریعے ریاست کے 2017ء کے سالانہ ...
بين الاقوامى -
گوانتا ناموبے کے حراستی مرکز سے 10 قیدی اومان منتقل
امریکا کے کیوبا میں واقع جزیرے گوانتانامو بے میں قائم بدنام زمانہ فوجی حراستی ...
بين الاقوامى -
سلطنت اومان دہشت گردی کے خلاف قائم اسلامی اتحاد میں شامل
سعودی عرب کا خیر مقدم
بين الاقوامى