ایرانی وزیر دفاع کی پڑوسی ممالک کے خلاف گیدڑ بھبکی
الحشد الشعبی ایران کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرے گی: حسین دہقان
ایرانی رجیم کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے پڑوسی ملکوں کے خلاف جارحانہ اور اشتعال انگیز بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب کے ایرانی وزیردفاع حسین دہقان نے پڑوسی ملکوں اور امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
الحدث نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حسین دہقان نے ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ ایران کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پڑوسی ملکوں اور امریکا کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ یران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام اور عرب اسلامی اتحاد کی طرف سے خطرے کی صورت میں عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی ہمارے مخالفین کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں اصلاح پسند لیڈر ڈاکٹر حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے باوجود تہران کی پڑوسی ملکوں کے خلاف پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایران نہ صرف پڑوسی ملکوں کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیزبیان بازی جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ پڑوسی عرب ملکوں میں کھلم کھلا مداخلت کا بھی مرتکب ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کا پڑوسی ملکوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان ایران کی متعدد نیوز ویب سائٹس نے نقل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیزفول شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دہقان نے کہا کہ ایران کو خطرے میں ڈالنے کی تمام سازشوں کو بری طرح ناکام بنایا جائے گا۔ انھوں نے ایران کو ایک بڑی علاقائی طاقت باور کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ ایران کی طاقت کو کمزور کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے حسین دہقان نے کہا کہ ان کا ملک بیلسٹک میزائلوں کی تیاری جاری رکھے گا اور ان کی رینج تین ہزار کلو میٹرتک بڑھائی جائے گی۔
انھوں نے اپنی تقریر میں عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو سعودی عرب کی قیادت میں قائم کردہ عرب، اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے لاحق خطرات کے دفاع کے لیے ایران کی موثرقوت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
-
خطّے میں مداخلت، قطر بھی ایران کے نقشِ قدم پر
قطر کے مواقف نے خطے کے بحرانوں میں کئی گُنا اضافہ کر دیا.. خواہ اس کا سبب خطے کے ...
مشرق وسطی -
ایران کی ملیشیاؤں کے مقابلے کے لیے امریکی منصوبے اور عسکری آپشنز
امریکی اسپیشل آپریشنز کے نائب کمانڈر جنرل تھامس ٹاسک نے باور کرایا ہے کہ اُن کی ...
مشرق وسطی -
شام میں جنگ بندی کی مانیٹرنگ کے لیے فوج بھیجنے کو تیار ہیں: ایران
ایران نے کہا ہے کہ وہ شام میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی فوج بھیجنے کو ...
بين الاقوامى