سعودی رہنمائوں، ایردوآن کی ٹیلیفونک گفتگو، قطر بحران کے حل پر تبادلہ خیال
ایردوآن کی شہزادہ محمد کو ولی عہد بننے پر مبارکباد کا پیغام
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی رہنمائوں نے ترکی کی جانب سے قطر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
بیان کے مطابق طیب ایردوآن نے بدھ کی شام کو سعودی رہنمائوں سے رابطہ کیا اور دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے پر مبارکباد بھی دی۔
صدارتی بیان میں کہا گیا کہ ایردوآن اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
-
قطری انٹیلی جنس افسر کا امارات کے خلاف سازشوں کا اعتراف
متحدہ عرب امارات کے دو ٹیلی ویژن چینلز ابو ظہبی اور امارات کے مطابق قطری انٹیلی ...
بين الاقوامى -
بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے قطر سے مطالبات کی فہرست تیار کرلی: امریکا
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے والے عرب ...
بين الاقوامى -
قطر اپنی حیثیت سے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہتا ہے: نیویارک ٹائمز
امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ نے اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى