نمازی حفاظت کے ساتھ حرم مکی میں تراویح ادا کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مکہ مکرمہ سے ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل کے مراسلہ نگار نے بتایا ہے کہ فرزندان توحید مسجد الحرام میں نماز تراویح اور ختم القرآن میں شرکت کے لئے حرم پاک مکمل سیکیورٹی میں حاضری دے رہے ہیں اور مکمل سکون کے ساتھ اللہ کی یاد میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل وزارت داخلہ نے ترجمان نے بتایا تھا کہ مقام مقدس کو نقصان پہنچانے کی غرض سے تین مختلف مقامات پر موجود دہشت گرد گروپوں نے ایک منصوبہ تشکیل دیا تھا۔ ان میں ایک گروپ جدہ گورنری جبکہ دو مکہ المکرمہ میں موجود تھے۔

دہشت گرد منصوبہ ناکام بنانے کے لئے سعودی سیکیورٹی اداروں نے پہلی کارروائی مکہ کی العسیلہ کالونی میں کی جبکہ دوسرا آپریشن مسجد الحرام کے نواح میں اجیاد المصافی نامی کالونی میں کی۔

اجیاد کالونی کے ایک مکان میں چھپے ایک خودکش بمبار نے سیکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائر کھول دیا جب اہلکاروں نے اسے وارننگ دی کہ وہ خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے سپرد کر دے کیونکہ اس کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، تاہم اس نے یہ حکم ماننے سے انکار کیا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں