برطانیہ : نیو کیسل میں گاڑی عید الفطر منانے والوں پر چڑھ دوڑی
برطانیہ میں پولیس نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح ملک کے شمالی شہر نیو کیسل میں ایک گاڑی "ویسٹ گیٹ اسپورٹس" سینٹر کی فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔
اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ مذکورہ اسپورٹس سینٹر میں سیکڑوں افراد عید الفطر منانے میں مصروف تھے اور زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی صبح 9:14 کے قریب پیش آیا جب ایک گاڑی ویسٹ گیٹ اسپورٹس سینٹر کے باہر پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہیں اور ابھی ہم یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کوئی دہشت گردی کی کارروائی ہے۔
برطانیہ میں سوشل میڈیا کے بعض حلقوں نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں واقعے کے بعد عید منانے والوں پر خود دہشت کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ویسٹ گیٹ سینٹر میں عید الفطر کی نماز کے ختم ہو جانے کے بعد مذکورہ گاڑی نے مرکز کے باہر ایک کونے میں کھڑے لوگوں کے گروپ کو روند ڈالا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے ایک 42 سالہ خاتون کو حراست میں لیا ہے۔
برطانوی میڈیا نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خاتون گاڑی چلانے کے دوران سواری پر کنٹرول کھو بیٹھی اور ایک کونے میں موجود لوگوں کے مجمع کو کچل ڈالا جن میں بچے بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ہفتے شمالی لندن کی ایک مسجد کے نزدیک روندے جانے کا ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔ پیر کے روز ہونے والے واقعے میں ایک وین نے سیون سِسٹرز اسٹریٹ پر واقع مسجد کے قریب نماز تراویح کے بعد باہر آنے والے پیدل افراد کے ایک گروپ کو رونڈ ڈالا تھا۔
-
برطانیہ : 130 ائمہ کا لندن حملہ آوروں کی نمازِ جنازہ پڑھانے سے انکار
برطانیہ میں 130 ائمہ کے ایک گروپ نے ہفتے کی شب لندن میں دہشت گرد کارروائی ...
بين الاقوامى -
مانچسٹر محفل موسیقی دھماکے سے لرز اٹھی، 19 ہلاکتیں متعدد زخمی
واقعے کے بعد برطانیہ میں انسداد دہشت گردی حکام کا اہم اجلاس طلب
بين الاقوامى -
مانچسٹر کے حملہ آور کی شناخت ہو چکی ہے: برطانیہ
برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے منگل کے روز باور کرایا ہے کہ برطانوی پولیس پیر کے روز ...
بين الاقوامى