الخلیل: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔
فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو ایک آپریشن کے دوران اس وقت گولیاں ماریں جب فوج کو اس کی طرف سے حملے کا خطرہ محسوس ہوا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو فلسطینی وزارت صحت کےایک بیان کی نقل بھی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں قائم کریات اربع کالونی کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
-
اسرائیلی زندانوں میں 56 فلسطینی خواتین پابند سلاسل
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے نتیجےمیں مردوں کے ساتھ ساتھ ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے قریب سوموار کی شام کو اسرائیلی فوج ...
مشرق وسطی -
غرب اردن: اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید
مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک ایک فوجی چیک پوسٹ پر جھڑپوں کے دوران میں ایک ...
مشرق وسطی