شام : ایرانی بسیج فورس کا ایک کمانڈر ہلاک
ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا افسر اور پاسداران کے زیر انتظام ملیشیا بسیج کا رہ نما بہرام مہر داد شام میں جاری لڑائی میں مارا گیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسیوں نے مہرداد کی ہلاکت کی تاریخ اور جائے مقام نہیں بتایا اور صرف اس پر اکتفا کیا کہ وہ شام میں "مقامات اہلِ بیت کا دفاع" کرتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ اصطلاح ایران کی جانب سے شام میں فوجی مداخلت کے جواز کے طور پر سرکاری سطح پر استعمال کی جاتی ہے۔
بسیج ملیشیا کے کمانڈر کے مارے جانے کی خبر حلب میں جھڑپوں کے دوران ایرانی زمینی فوج کے بریگیڈ 377 کے لیفٹننٹ مہدی جودی ثانی کی ہلاکت کے اعلان کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔ یہ ایرانی فوج کا آٹھواں افسر ہے جو 2012 سے بشار الاسد کی حکومت کی سپورٹ کے لیے شام بھیجے جانے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے ہزاروں ارکان کے علاوہ مارا گیا۔
یاد رہے کہ ایران میں "الشہداء" فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد علی شہیدی نے رواں برس مارچ میں اعلان کیا تھا کہ شام میں فوجی مداخلت کے بعد سے وہاں ایرانی فورسز اور اس کے زیر انتظام ملیشیاؤں کے تقریبا 2100 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم وقتا فوقتا ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے شام میں مقتولین کے جو نام جاری کیے جاتے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔
-
ایران میں نظام کو تبدیل کیا جانا چاہیے: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع جیمس میٹس نے باور کرایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات ...
بين الاقوامى -
معروف عراقی قبیلے کے سردار کا ایران میں اندوہ ناک قتل
عراق کے ایک بڑے قبیلے سے تعلق رکھنے والی شخصیت کے ایران میں وحشیانہ قتل کی خبر ...
مشرق وسطی -
ایران جرمنی سے تباہ کن اسلحے کے حصول کے لیے کوشاں
جرمنی کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی رجیم جرمنی سے ...
بين الاقوامى