مصر: پولیس پارٹی پر حملے میں ایک اہلکار سمیت دو ہلاک، تین زخمی
مصری وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز ملک کی جنوبی گورنری الاقصر میں اسنا کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک گشتی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسنا پولیس تھانے کی حدود میں پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کوروکا جس میں دو افراد سوار تھے۔ انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری جاں بحق اور تین شہری زخمی ہوگئے۔
پولیس نے ایک مسلح حملہ اور کو حراست میں لے لیا جس کے قبضے سے ایک خود کار رائفل بھی قبضے میں لی گئی ہے۔ دوسرا حملہ آور گاڑی اور بندوق چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
-
مصر: پراسیکیوٹر جنرل کی ہلاکت کے جرم میں 28 افراد کو سزائے موت کا حکم
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت نے سابق پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات ...
مشرق وسطی -
مصر دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گا: السیسی
اسکندریہ کے نزدیک واقع شہر الحمام میں مشرقِ وسطیٰ اور افریقا کے سب سے بڑے فوجی اڈے ...
مشرق وسطی -
مصر کی ساحلی تفریح گاہ میں جرمن خواتین پر چاقو سے حملہ، دو ہلاک
مصر میں بحیرہ احمر کے کنارے واقعے ساحلی سیاحتی مقام الغردقہ میں ایک 29 سالہ مصری ...
بين الاقوامى