جدہ کی تین تاریخی عمارتوں میں خوفناک آتش زدگی
ریسکیو ٹیموں فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا
سعودی عرب کے شہر جدہ میں تین تاریخی عمارتوں میں اچانک بھڑکنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ روز جدہ میں تین تاریخی عمارتوں کو اچانک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تاہم ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے عمارتوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔
مکہ مکرمہ میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ شہری دفاع کو جدہ کے وسط میں تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی تو اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے 10 ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران احتیاطا اطراف میں مقیم شہریوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ تینوں عمارتوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ادھر جدہ میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ ایمرجنسی اور کرائسز سیل کے آپریشن کنٹرول روم کو شہرکی تین عمارتوں میں آتش زدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر پانچ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آتش زدگی کے بعد مقامی اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی تھی۔
جدہ بلدیہ کے میئر انجینیر سامی نوار نے بتایا کہ شہر میں تین تاریخی عمارتوں بیت القمصانی، بیت العشماوی اور بیت عبدالعال میں آتش زدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کا شکار ہونے والی عمارتوں میں لوگ رہ رہے تھے تاہم انہیں بچالیا گیا ہے۔ سامی نوار کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے نتیجے میں بیت القمصانی کا ایک حصہ منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔
-
سعودی عرب میں 90 لاکھ ایمفیٹامائن گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سعودی سکیورٹی فورسز اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے مشترکہ کارروائیوں میں نشہ آور ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: بلقرن مین سالانہ انگور میلہ
سعودی عرب کا ضلع "بلقرن" انگوروں کی کاشت کے سبب شہرت رکھتا ہے۔ یہاں پر ...
مشرق وسطی -
سات بڑے ترقیاتی منصوبے ، جو سعودی عرب کو یکسر تبدیل کر دیں گے
سعودی عرب میں اس سال بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے اور وژن 2030 اور ...
ایڈیٹر کی پسند