کردستان ریفرنڈم کے منسوخ ہونے کی توقع رکھتے ہیں: ترکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کردستان کی قیادت کو اس امر سے آگاہ کرے گا کہ ریفرنڈم کا فیصلہ غلط ہے۔

اوگلو نے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ اربیل کی حکومت کردستان کی خود مختاری کے حوالے سے مقررہ ریفرنڈم کو منسوخ کر دے گی۔


بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب ابراہیم الجعفری کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کا امن و استحکام اس امر کا مطالبہ کرتا ہے کہ داعش تنظیم سے خلاصی حاصل کی جائے۔ اوگلو نے باور کرایا کہ کردوں کا مفاد متحد عراق میں پوشیدہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں