بارسلونا حملہ آوروں کی پٹرول پمپ پر نئی ویڈیو سامنے آ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سپین کے شہر بارسلونا میں گزشتہ ہفتے دہشت گردی کی کارروائی کرنے والے حملہ آوروں کی ایک مزید ویڈیو سامنے آئی ہے۔یہ ویڈیو کیمبلرز کے ایک پٹرول اسٹیشن پر نصب خفیہ کیمرے سے لی گئی ہے جس میں حملہ آور خریداری کے دوران کسی بات پر قہقہے لگا رہے ہیں۔

ایک ہسپانوی نیوز پورٹل نے پٹرول پمپ پر تین نوجوانوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔ نیوز پورٹل کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والے نوجوان حملے سے قبل چار مرتبہ اس جگہ آئے۔

ادھر انتہا پسند تنظیم داعش نے کاٹلونیا حملے کے فورا بعد اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ داعش کے ویڈیو اعلان میں دہشت گرد حملے کے بعد پھیلنے والی تباہی کے مناظر کو نمایاں کر کے پیش کیا گیا تھا۔ ویڈیو پیغام میں داعش کے دو عسکریت پسند سکرین پر آ کر ہسپانوی زبان میں دھمکیاں دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔عسکریت پسندوں نے ہسپانیہ میں مسلم خون کی ارزانی کا بدلہ لینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

درایں اثنا حملوں کی تفیش کرنے والے حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ان حملوں کا فرانس اور بلجیئم میں رونما ہونے والے ملتے جلتے واقعات سے بھی کوئی تعلق بنتا ہے؟ حکام عسکریت پسندوں کی گزشتہ چند ہفتے قبل نقل وحرکت کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ وہ یورپ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے اصل مضمرات تک پہنچ سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size