سعودیہ نے یمن میں ایرانی عزائم خاک میں ملا دیے: نائب صدر
حوثی یمنی قوم کا تشخص برباد کرنا چاہتے ہیں
یمن کے نائب صدر جنرل علی محسن الاحمر نے ایران نواز حوثی باغیوں پر ملک کی ثقافت، تاریخ، تہذیب وتمدن اور بقائے باہمی کے اصول کے تحت مل جل کر رہنے کے اصولوں کو تباہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یمنی قوم کو حوثیوں کی شکل میں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو اپنے بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ملک کی تہذیب وثقافت اور یمنی قوم کے عرب تشخص کو پامال کررہے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نائب صدر علی محسن الاحمر نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں بروقت آپریشن شروع کر کے ایران کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں فیصلہ کن طوفان اور بحالی امید آپریشن شروع کر کے یمنی قوم کو ایرانی سازش سے بچا لیا۔
ایران اپنے پروردہ حوثیوں کی مالی اور فوجی مدد کرکے یمن پر اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا تھا مگر سعودی قیادت نے ایرانی عزائم خاک میں ملا دیے۔
ایک سوال کے جواب میں جنرل الاحمر نے کہا کہ یمن کی آئینی حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے۔ حکومت نے اقوام متحدہ کے امن مندوب اور سرپرست ممالک کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا ہے۔ یمنی قوم کے مفاد میں منظور کی گئی عالمی قراردادوں کی پاسداری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں قیام امن کی واحد شرط یہ ہے کہ باغی ہتھیار پھینک دیں اور پورے ملک کی باگ ڈور آئینی حکومت کے حوالے کردی جائے۔ اس کے بعد ملک میں سیاسی عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے باغیوں کی جانب سے ملکی ثقافت اور تہذیب کو تبدیل کرنے کی سازشوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے ملک میں نئی جامعات اور اسکول قائم کئے ہیں جن میں فارسی زبان وادب کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ ایران کے ایما اور معاونت سے ہو رہا ہے۔d
-
یمن: صالح اور حوثیوں کے بیچ مصالحت میں حسن نصر اللہ کا ہاتھ
یمن میں معزول صدر علی عبداللہ صالح کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس سے تعلق رکھنے والے ...
بين الاقوامى -
ایران یمن کو فرقہ پرست ریاست میں بدلنا چاہتا ہے: المخلافی
یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ ایران ایک سازش ...
بين الاقوامى -
یمن کے حل کا آغاز الحدیدہ کے منصوبے سے ہوتا ہے : ولد الشیخ احمد
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے جمعے کے روز ...
مشرق وسطی