روہنگیا مسلمانوں پر حملے: سعودی عرب یو این میں قرارداد لانے کے لئے کوشاں
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مشن نے مملکت کی جانب سے میانمار کی مسلمان روہنگیا اقلیت پر کئے جانے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یو این سعودی مشن نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی امہ کے رہنما کے طور پر سعودی عرب نے عالمی ادارے میں قرارداد لانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں میانمار کی روہنگیا مسلمان اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے۔
اس مقصد کے لئے سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا اقلیت کے خلاف روا رکھے جانے والے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے اور اسے اپنے ایجنڈے پر لیکر آئے۔ سعودی عرب نے عالمی ادارے کے سربراہ کے نام پیغام میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ سے مذمت دیکھنے میں آئی۔
سعودی عرب روہنگیا مسلمانوں کی بے بسی کے خاتمے اور مسائل کے دیرپا حل کی خاطر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
-
میانمر : روہنگیا کے علاقوں میں 2,600 سے زیادہ مکانات نذر آتش
میانمر کے شمال مغرب میں روہنگیا مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے ...
بين الاقوامى -
پاپائے روم میانمر میں روہنگیا مسلمانوں سے ناروا سلوک پر افسردہ
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے میانمر میں روہنگیا مسلمانوں سے انسانیت ...
بين الاقوامى -
او آئی سی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم بند کراسکتی ہے!
میانمر میں روہنگیا اقلیت کے خلاف انسانیت سوز سلوک کا سلسلہ جاری ہے اور یہ روز ...
سیاست -
میانمار فوج کے نہتے روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم: ویڈیو
برما میں بسنے والے مسلمانوں پر وہاں کی ظالم حکومت اور فوج کے وحشیانہ مظالم کی ...
بين الاقوامى -
لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کا داعش کے چنگل میں آنے کا اندیشہ
"داعش" برما کے مسلمانوں کی مظلومیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے:ماہرین
بين الاقوامى -
ہیومن رائٹس واچ کی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی مذمت
میانمار حکومت کا منصوبہ انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف: رائٹس واچ
بين الاقوامى